9 دسمبر 2016 - 17:12
بھارتی فوج کے ہاتھوں ۴ کشمیری نوجوانوں کی موت

بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر میں ریاستی دہشت گردی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی اور دن بدن بھارت کی جانب سے ہرزہ سرائی بڑھتی ہی جارہی ہے اوراب بھارتی فورسز نے 4 کشمیری نوجوانوں کوبھی سرچ آپریشن کے دوران جانبحق کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر میں ریاستی دہشت گردی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی اور دن بدن بھارت کی جانب سے ہرزہ سرائی بڑھتی ہی جارہی ہے اوراب بھارتی فورسز نے 4 کشمیری نوجوان کوبھی سرچ آپریشن کے دوران جانبحق کردیا ہے۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں اروانی کے علاقے میں مظاہرین کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف پرامن مظاہرہ جاری تھا کہ فورسزنے مظاہرین پرلاٹھی چارج اور شیلنگ کردی جب کہ سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو جانبحق کردیا گیا۔

نوجوانوں کی موت کی خبر سن کر مختلف علاقوں میں لوگ احتجاج کے لیے سڑکوں پرنکل آئے اورپاکستان کے حق جب کہ بھارت کے خلاف نعرے بازی کی، جس پر قابض فوج نے پرامن احتجاج کرنے والوں پر بھی لاٹھیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ایک اور نوجوان نے موت کی آغوش میں جگہ لے لی۔ بھارتی فوج نے نا صرف مظاہرے میں شامل کشمیریوں کو بلکہ صحافیوں کو بھی اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب حریت رہنماؤں سمیت سینکڑوں افراد نے جانبحق ہونے والے نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے حریت رہنما مختار احمد کو گرفتار کرکے اسلام آباد پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈربرہان مظفروانی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے بڑے پیمانے پر احتجاج کو فوجی طاقت کے ذریعے مسلسل کچلا جارہا ہے جب کہ بھارت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ہرآنے والے دن کے ساتھ زورپکڑتا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲